بھارت مسئلہ کشمیر مزاکرات سے حل نہیں کرے گا، حافظ نعیم الرحمن

شئر کریں

مظفرآباد (کی نیوز)

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان کی حکومت سے کہا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے تحفظات دور کئے جائیں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نواز شریف ،عمران خان، آصف زرداری ،بلاول یا جرنل عاصم منیر کا نہیں یہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہے کسی ادارے کی غلط پالیسی سیاستدانوں بیورو کریسی جاگیرداروں کی وجہ سے کشمیریوں کو پاکستان سے ناراض نہیں ہونا چاہئے

کشمیریوں کو آزادی کیلئے مسلح جدو جہد کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے اور کشمیر آزاد بھی عسکری جدوجہد سے ہی ہو گا جس طرح آزادکشمیر (پاکستان کے زیر انتظام کشمیر)کو آزاد کرایا تھا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالف ہیں ایک دوسرے کو مارتے اور مرتے ہیں لیکن تنخواہوں مراعات میں اضافے کیلئے ایک ہو جاتے ہیں ایسے ہی کشمیر کیلئے بھی ایک ہونا چاہئے

نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے انتخابات کرا کے بھی دیکھ لیا لیکن کشمیریوں نے مودی کو ایک نشست تک نہیں دی

مارچ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری نوجوان کو عسکری تربیت لازمی حاصل کرنا چاہئے ہماری حکومت کے دو ہی کام ہیں ایک تحریک آزادی کیلئے وسائل مہیا کرنا دوسرا عوام کی فلاح و بہبود
مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ حریت کانفرنس سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *