کنٹرول لائن پار کرنے والے نوجوان کو بھارت نے واپس کر دیا

شئر کریں

راولاکوٹ (کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کنٹرول لائن عبور کرکے بھارت کے زیر انتظام کشمیر جانے والے نوجوان کو بھارتی فوج نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔

یاسر فیض کی بھارتی فوجیوں کے ساتھ سات منٹ طویل گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بڑے دلچسپ انداز میں بھارتی فوج کو اپنا حد متارکہ عبور کرنے کے واقعہ سنا رہا ہے۔

یاسر فیض ولد فیض اکبر کے بارے معلوم ہوا ہے وہ کنٹرول لائن کے قریبی گاؤں نوٹ کا رہائشی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے وہ چند روز قبل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقہ تیتری نوٹ سے کنٹرول لائن عبور کرکے بھارت کے زیر انتظام کشمیر چلا گیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان بس سروس اور تجارت کیلئے مخصوص کراسنگ پوائنٹ جس کو پاکستان کی طرف تیتری نوٹ جبکہ بھارت کے زیر انتظام چکاں دا باغ کہا جاتا ہے سے بھارتی فوجی اور سول انتظامیہ کے حکام نے پاکستان کے فوجی اور سول انتظامیہ کے حکام کے حوالے کیا۔

ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ ممتاز کاظمی نے (کی نیوز ) کو بتایا کہ 31 جنوری کی شام بھارتی حکام نے یاسر حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں سے مرد ،خواتین اور بچوں کی طرف سے کنٹرول لائن عبور کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اکثر ایسے افراد کو دونوں اطراف سے واپس گھروں کو بھیج دیا جاتا ہے لیکن پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق کئی ایسے افراد ہیں جن کا کنٹرول لائن عبور کرنے کے بھارت کے زیر انتظام علاقے میں جانے کے بعد ژندہ یا مردہ ہونے کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *