کشمیر میں پہلی مرتبہ نایاب ممالیہ جانور (اود بلاؤ) دریافت

کشمیر میں پہلی مرتبہ نایاب ممالیہ جانور (اود بلاؤ) دریافت

شئر کریں

مظفرآباد، امیر الدین مغل

پاکستان کے زہر انتظام کشمیر میں بہنے والے دریائے پونچھ میں ممالیہ جانور (اود بلاؤ) جسے انگریزی میں Common Otter جبکہ سائنسی نام Lutra lutra ہے دریافت ہوا جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے ضلع کوٹلی کے علاقہ گل ہور میں ماشیر نیشنل پارک ہے علاقہ میں یہ جانور اس وقت دیکھا گیا جب غیر سرکاری تنظیم ہمالین وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ریور گارڈ محمد ادریس نے اس کی ویڈیو بنائی۔ ریور گارڈ ادریس کے مطابق اس جانور سمیت دیگر دریائی اور جنگلی حیات کی نشاندھی کیلئے کیمرہ ٹریپ کئے گئے ہیں لیکن 31 جنوری جمعہ کے روز صبح کے وقت میں نے اس وقت اود بلاؤ کی اپنے موبائیل سے ویڈیو بنائی جب دریا میں تیرتا ہوا نظر آیا وہ پہلے دریا کے کنارے آیا چند لمحوں بعد واپس دریا کے گہرے پانی میں چلا گیا۔

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ آفیسر شائستہ علی کے مطابق اس ممالیہ جانور کی دریائے نیلم اور جہلم میں موجودگی کے شاہد تو موجود ہیں لیکن اس کی ویڈیو کی شکل میں ثبوت پہلی مرتبہ ملا ہے اود بلاؤ ماحولیاتی نظام کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ پانی کے معیار کا قدرتی اشاریہ فراہم کرتا ہے اس کی یہ دودھ دینے والا ممالیہ جانور ہے جس کی خوراک مچھلی اور دیگر آبی حیات ہے

اود بلاؤ کی موجودگی صاف پانی اور صحت مند ماحولیاتی نظام کی علامت سمجھی جاتی ہے تاہم اس وقت اس کی بقا کو شدید خطرات ہیں بین الاقوامی تنظیم آئی یو سی این نے اسے شدید خطرات سے دو چار جانوروں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔
اود لاؤ کے خاتمے کے عوامل میں غیر قانونی شکار ،آبی آلودگی ،ماحولیاتی نظام میں تبدیلی اور اس کی رہائش گاہوں کی تباہی ہے

اود بلاؤ کی حفاظت کے لیے مختلف منصوبے اور قوانین موجود ہیں، لیکن ان پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں

Amiruddin Mughal
Amiruddin Mughal

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *