کشمیر، شہروں نے بجلی بل کشتی بنا کر دریا میں بہا دیئے

شئر کریں

مظفرآباد،راولاکوٹ (کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مہنگی بجلی کے اور دیگر مطالبات کو لیکر احتجاج جاری ہے ایسے میں۔ مظفرآباد میں شہریوں نے اپنے احتجاج کو نیا رنگ دیتے ہوئے بجلی کے بل جمع کرانے کے بجائے دریا میں بہا دیئے ہیں۔

شہریوں اور تاجروں نے مرکزی ایوان صحافت سے ایک جلوس نکالا اور بجلی کے سیکڑوں بل سہیلی سرکار پل سے بل کی کشتیاں اور جہاز بنا کر دریائے نیلم میں پھینکے اس موقع پر شہریوں نے نعرہ بازی بھی کی اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔

باغ شہر کے قریب سے گزرنے والے نالہ ماہل کے پانی میں بھی شہریوں نے بجلی کے بل جمع کرنے کے بعد نالہ کے پانی میں بہا دیئے۔

دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں راولاکوٹ ،کوٹلی سمیت دیگر شہروں میں شہریوں نے بجلی کے بل جمع کرکے ان بلوں کو آگ لگا کر جلا دیئے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ہے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا ہے جس نے مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے شہریوں کو بجلی کے بل نہ جمع کرانے کی اپیل کی تھی۔


شئر کریں

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے