وادی نیلم، حاملہ خاتون کی موت وجوہات کیا ہیں
وادی نیلم،امیرالدین مغل( کی نیوز)
ہماری حاملہ عورتیں راستوں میں مر رہی ہیں ہم جیسے قید خانے میں ہیں یہ بات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقہ یونین کونسل گریس کے گاؤں ہلمت کے رہائشی بشیر احمد نے کہی جس کے چھوٹے بھائی عباس کی بیوی 11 جنوری 2025 کو اس وقت دم توڑ گئی تھی جب اس کو برف سے ڈھکے راستے پر اٹھا کر اسپتال لیجا رہے تھے۔
فوت ہونے والی چالیس سالہ خاتون کے شوہر عباس لون نے ( کی نیوز) سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیوی کی موت کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹہراتا بس اللہ کی مرضی تھی لیکن حکومت سے یہ کہتا ہوں کہ یہاں صحت کی سہولتیں فراہم کرے تاکہ آئیندہ کوئی حاملہ خاتون اس طرح نا مرے جس طرح میری بیوی کے ساتھ ہوا۔
بشیر احمد نے بتایا کہ ہلمت میں محکمہ صحت کا جو اسپتال ہے اس دن اسپتال میں کوئی نا تھا اس لئے ہم بھابھی کو آرمی کے طبی مرکز لیجا رہے تھے کہ اسپتال کے قریب ہی صبح آٹھ بجے راستے میں ہی دم توڑ بشیر احمد نے بتایا کہ رات کے وقت محکمہ صحت عامہ کہ کمیونٹی مڈ وائف شاہدہ ان کی بھابھی کے پاس آئی اور اس نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی خاتون کی دیکھ بحال میں۔
بشیر احمد کا کہنا تھا کہ سڑک پر ایک فٹ سے کم برف ہے گزشتہ دو ہفتوں سے یہ سڑک حکومت نہیں کھول سکی اگر سڑک کھلی ہوتی تو ہم بھابھی کو گاڑی پر کیل اسپتال لیجاتے اس واقعہ کے بعد ایک مشین سڑک کھولنے کیلئے لگائی گئی ہے۔
فوت ہونے والی خاتون کے ورثا کے موقف کے برعکس محکمہ صحت عامہ کی کمیونٹی مڈ وائف شاہدہ کی طرف سے بتائی گئی تفصیلات یک سر مختلف ہیں شاہدہ کے مطابق جب وہ رات کو خاتون کے پاس پہنچی تو خاتون بے ہوش تھی کسی قسم کی حرکت نا کررہی تھی صبح سات بجے
خاتون کو پاکستان آرمی کے طبی مرکز لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر نے چیک کرکے بتا دیا کہ خاتون فوت گئی ہیں تب بھی میں ساتھ ہی تھی
کمیونٹی مڈ وائف شاہدہ نے ( کی نیوز ) کو فون پر بتایا کہ مذکورہ خاتون کا یہ ساتواں بچہ تھا اس سے قبل چار بچے ذندہ ہیں دو فوت ہوئے ہیں اس سے پہلے اس کی زچگی اسپتال میں ہوئی تھی تب ان کو بتایا گیا تھا کہ اب بہت احتیاط کرنی ہے اور حاملہ ہونے کی صورتحال میں وقتا فوقتاً چیک اپ کرانا ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا کوئی ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ نہیں کیا گیا نا ڈاکٹر کے سے چیک اپ کرایا گیا خاتون کو خون کی شدید کمی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع نیلم ڈاکٹر غلام نبی کے مطابق تین روز قبل زرینہ نامی محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکر نے مذکورہ خاتون کا معائینہ کرکے ان کو بتایا تھا کہ ان کو کیل اسپتال لے کر جائیں ان کو خون کی کمی ہے لیکن خاتون کو اسپتال نہیں لیجایا گیا ڈاکٹر غلام نبی نے اس بات کی بھی تردید کی کہ اس دن سرکاری اسپتال میں کوئی نہیں تھا ڈاکٹر غلام نبی کا کہنا تھا کہ خاتون کو سول اسپتال لیجایا ہی نہیں گیا۔
بالائی وادی نیلم سے منتخب رکن اسمبلی مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ گریس ویلی میں پہلی مرتبہ صحت کی بہتر سہولتیں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے آر ایچ سی اسپتال کی عمارت کا کام شروع کر دیا گیا تھا اب شدید سردی،برفباری اور موسمی صورتحال کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے موسم بہتر ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گائینا کالوجسٹ سمیت ڈاکٹرز دیگر عملہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے سارے حلقے کی سڑکوں کے فنڈز گریس ویلی کی مین روڈ کو پختہ کرنے کیلئے مختص کئے ہیں اس سے قبل یہ روڈ موجود تھی کسی نے پختہ نہیں کی لیکن ہمارے سیاسی مخالفین خاص کر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک کونسلر اپنی منفی سیاست اور مقاصد کیلئے ہمیں بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں
ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم ندیم جنجوعہ نے (کی نیوز) کو بتایا کہ گریس ویلی کی سڑک کو کھولنے کیلئے ڈوزر مشین کام کر رہی ہے تاکہ علاقے کا رابطہ بحال کیا جائے اب تک گزشتہ سالوں کی نسبت سڑک پر برف کم ہی لیکن شدید سردی کی وجہ سے سڑک پر کورے کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے جو خطرناک پھسلن کا باعث ہے نمک کا چھڑکاؤ بھی بے اثر ہے اس کہ بنیادی وجہ اس سال سردی ماضی کی نسبت کافی ذیادہ ہونا ہے۔
گریس ویلی دو یونین کونسلوں پر مشتمل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے جہاں موسم سرما میں سڑکیں بند ہو جاتی ہیں ایسے میں علاج معالجہ کے حوالے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس علاقے کو ملانے والے واحد سڑک ستر فیصد پختہ ہو چکی ہے گریس ویلی کی سڑک پختہ ہونے اور اسپتال کے قیام کے بعد علاقے میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی
کنٹرول لائن کے قریب واقع اس علاقے میں موسم گرما کے دوران لاکھوں سیاح سیاحت کیلئے آتے گرمیوں کے موسم میں یہ علاقہ جتنا خوبصورت ہوتا ہے موسم سرما میں یہاں کے مکینوں کو اس سے ذیادہ مشکلات جھیلنا پڑتی ہیں۔
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
- رائے02/04/2025یوم یکجہتی، خلوص نئیت کا جھول یا حکمت عملی کا فُقدان؟
- خبریں02/02/2025بھارت مسئلہ کشمیر مزاکرات سے حل نہیں کرے گا، حافظ نعیم الرحمن
- خبریں02/01/2025کنٹرول لائن پار کرنے والے نوجوان کو بھارت نے واپس کر دیا
- خبریں01/31/2025کشمیر، حکومت نے مساجد کو فری بجلی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے جاری کر دیئے