رفاعی ادارہ کورٹ نے کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کر لئے۔
مظفرآباد، کی نیوز
بین الاقوامی رفاعی ادارے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کی جانب سے آزاد کشمیر کے مظفرآباد ڈویژن کروڑوں روپے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے- ان منصوبوں میں مساجد اور بیواہ خواتین کے لیے گھروں کی تعمیر اور پینے کے صاف کے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شامل ہیں- چیئرمین کورٹ چودھری محمد اختر نے یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں دو فلٹریشن پلانٹس اور سینٹرل جیل راڑہ میں ایک فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا- اس موقع پر ملک ظفر اقبال وزیر ہائر ایجوکیشن، چودھری طیب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،
ڈاکٹر ایاز عارف ریزیڈنٹ ڈائریکٹر کنگ عبداللہ کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر ندیم بخاری اور ڈاکٹر نعیم چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری بھی موجود تھے-
وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر ملک ظفر اقبال نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ آزاد کشمیر کے طولو عرض میں غریب اور مستحق لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے- آزاد کشمیر کے جس بھی ضلع میں جائیں کورٹ کے شاہکار منصوبے آپ کو نظر آئیں گے اور یہ سب کچھ چئیرمین کورٹ چودھری محمد اختر کی محنت سے ممکن ہوا ہے
چئیرمین کورٹ چودھری محمد اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورٹ کسی ایک فرد کا نام نہیں بلکہ یہ وہ ادارہ ہے جسے ہم سب نے مل کر بنایا ہے- اسی طرح یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر بھی ہم سب کا ادارہ ہے- ہم نے یہاں فلٹریشن پلانٹس بنا کر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے- کورٹ تعلیمی اداروں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں-
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چودھری طیب نے کہا کہ کورٹ آزاد کشمیر میں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا اور تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کورٹ کا قابل تعریف عمل ہے-
اس موقع پر ڈاکٹر ایاز عارف نے چیئرمین کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی کنگ عبداللہ کیمپس کے طلبا کا ایک اہم مسئلہ تھا وہ کورٹ اور چودھری اختر نے حل کر دیا- ان فلٹریشن پلانٹس سے روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار طلبا اور سینکڑوں سٹاف اور فیکلٹی ممبر مستفید ہوں گے-
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
- رائے02/04/2025یوم یکجہتی، خلوص نئیت کا جھول یا حکمت عملی کا فُقدان؟
- خبریں02/02/2025بھارت مسئلہ کشمیر مزاکرات سے حل نہیں کرے گا، حافظ نعیم الرحمن
- خبریں02/01/2025کنٹرول لائن پار کرنے والے نوجوان کو بھارت نے واپس کر دیا
- خبریں01/31/2025کشمیر، حکومت نے مساجد کو فری بجلی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے جاری کر دیئے