7 کروڑ 53 لاکھ روپےمیں امریکی نے کشمیر مارخور شکار کر لیا۔
چترال مانیٹرنگ ڈیسک
ایک امریکی شہری نے پاکستان کے ضلع چترال کے پہاڑوں میں 7 کروڑ 53 لاکھ روپے کا مہنگا لائیسنس لینے کے بعد چترال میں پائے جانے والے کشمیر مارخور کا مہنگا شکار کیا ہے۔
امریکی شکاری رونلڈ جوئی ویٹن نے 7 کروڑ سے 53 لاکھ روپے پاکستانی رقم کے عوض لوئر چترال میں توشی شاشہ کے مقام پر کشمیر مارخور کا شکار کیا ہے جو کہ اب تک وائلڈ لائف کی تاریخ میں شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ ہے، شکاری کی طرف سے کئے گئے دیگر اخراجات اس کے علاؤہ ہیں۔
وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق شکار کئے گئے اس کشمیر مارخور کی عمر 11 سال اور سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے۔
حکومت کی جانب سے شکار کی بولی سے حاصل ہونے والی رقم کا ذیادہ حصہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے ضلع چترال میں نایاب کشمیر مارخور کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے
مصنف کے بارے میں
تازہ ترین خبروں
- رائے02/04/2025یوم یکجہتی، خلوص نئیت کا جھول یا حکمت عملی کا فُقدان؟
- خبریں02/02/2025بھارت مسئلہ کشمیر مزاکرات سے حل نہیں کرے گا، حافظ نعیم الرحمن
- خبریں02/01/2025کنٹرول لائن پار کرنے والے نوجوان کو بھارت نے واپس کر دیا
- خبریں01/31/2025کشمیر، حکومت نے مساجد کو فری بجلی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے جاری کر دیئے