پیپلز پارٹی کی طرف سے متنازعہ صدارتی آرڈیننس کی مخالفت

پیپلز پارٹی کی طرف سے متنازعہ صدارتی آرڈیننس کی مخالفت

شئر کریں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت میں شامل اتحادی جماعت نے بھی اپنی ہی حکومت کی جانب سے جاری کردی متنازعہ صدارتی آرڈیننس کی مخالفت کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ آر ڈی نینس کشمیر کے عوام کی امنگوں کے خلاف ہے۔

اس لیے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت عوام کے بہترین مفاد میں اس آرڈیننس کو واپس لے۔ پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر پاکستان آصف زرداری کی بہن کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور کی صدارت میں زرداری ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

اس صدارتی آرڈیننس کو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید اس سے قبل پر پلیٹ فارم ہے دفاع کرتے نظر آئے ہیں۔ حکومت میں شامل جماعت مسلم لیگ ن بھی اس آر ڈی نینس کی پہلے ہی مخالفت کر چکی ہے جبکہ مسلم کانفرنس ،جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے بھی اس متنازعہ قانون کی مخالفت کی ہے

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *