پاکستان: خواتین کی فٹبال ٹیم سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کھیلے گی

شئر کریں

[ad_1]

پاکستان  کی خواتین کی فٹبال ٹیم آئندہ ماہ سعودی عرب میں کھیلے جانے والے چھ ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

پاکستانی فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ  ’چھ ملکی ایونٹ کے مقابلے 18 سے 30 ستمبر تک شیڈول ہیں۔‘

پی ایف ایف کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب، لاؤس، لبنان، ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

رواں سال جنوری میں بھی پاکستانی خواتین کی فٹبال ٹیم نے سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔

پاکستانی کی خواتین کی فٹبال  ٹیم کو 2013 میں غیر فعالیت کی وجہ سے فیفا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا یہ پابندی 2017 میں ہٹ تو گئی لیکن ٹیم مکمل طور پر فعال نہ ہو سکی۔

گذشتہ دو برسوں میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پہلے سے زیادہ باقاعدگی سے کیمپ لگا کر خواتین کے قومی سکواڈ کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی ٹیم نے ستمبر 2021  میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی تھی اور مالدیپ کے خلاف 7-0 سے فتح حاصل کی تھی۔

رواں ماہ سعودی عرب کے فٹ بال کلب ایسٹرن فلیمز نے پاکستانی خاتون فٹ بالر ماریہ خان سے معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کلب کے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر 11 اگست کو کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’کلب نے پہلی غیر ملکی خاتون فٹ بالر سے معاہدہ کر لیا ہے جس کا مقصد ویمن پریمیئر لیگ کے رواں سیزن کے دوران اپنی فٹ بال ٹیم کی رینکنگ کو بہتر بنانا ہے۔‘

ماریہ خان پاکستان فٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں۔ رواں سال فروری میں ماریہ خان نے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران فری کک پر گول سکور کیا تھا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر زبان زد عام تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں سپورٹس کلبوں میں سرمایہ کاری اور نج کاری منصوبے کا آغاز کیا جو کھیلوں کے منظرنامے کو ترقی دینے کے لیے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔



[ad_2]


شئر کریں
کیٹاگری میں : Women

اپنا تبصرہ بھیجیں