واری نیلم ،رپورٹ محمد ندیم منہاس
کشمیرکی خوبصورت وادی نیلم کے بالائی علاقہ جناوئی بازار میں واقع کئی دوکانوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اۤگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کئی دوکانیں بازار میں کھڑی موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں جبکہ بازار میں کھڑی ایک گاڑی بھی جزوی طور پر جلی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اۤگ غلام نبی مغل نامی دوکاندار کی ملکیتی دوکانوں میں لگی لکڑی سے بنی ان دوکانوں میں لنڈا، کریانہ اور دیگر سامان کی دوکانیں شامل ہیں لکڑی سے بنی دوکانون کو اۤگ نے یک دم اپنے قابو میں لے لیا ۔
مقامی لوگوں نے اۤگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی لیکن شدید اۤگ پر قابو پانا مقامی لوگوں کیلئے ناممکن تھا اۤگ کے شعلے گرد ونواح کی عمارتوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے سکتے تھے اس لئے مقامی لوگ ان عمارات کو بھی بچانے کی بھرپور کوشش کرتے رہے ۔
دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے فار برگیڈ کا مقامی سطح پر کوئی انتظام نہیں نا ہی ضلعی صدر مقام اٹھمقام یا تحصیل ہیڈ کواٹر شاردا سے فائر برگیڈ فوری طور یہاں پہنچ سکتی ہے کیوں کہ ایک تو علاقے دور دراز ہے تو دوسری جانب ایک روز قبل علاقے میں ہونے والی برفباری سے سڑک کی حالت بھی خراب ہے۔