حاملہ بیوی کو کار حادثہ کا ڈرامہ رچا کر شوہر نے مار ڈالا
راولاکوٹ, محمد خورشید بیگ( کی نیوز)
کار حادثہ کا ڈرامہ رچا کر اپنی سات ماہ کی حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا سفاک شوہر نے حاملہ بیوی کو پہلے سر میں پتھر کے وار کرکے قتل کیا اور پھر کار حادثہ کا ڈرامہ رچایا یہ واقع پاکستان ہے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ میں پیش آیا
24 دسمبر 2024 کے روز ہجیرہ کے علاقہ پوتھی چھپڑیاں میں تیمور فاروق نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں اس کی بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی سات ماہ کہ حاملہ خنساء ہارون کی تدفین بھی کر دی گئی لیکن مقتولہ کے والد ہارون اور خاندان کے دیگر افراد کو شک تھا کہ خنساء کار حادثہ میں نہیں ماری گئی اس کا قتل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ ممتاز کاظمی اور ایس ایس پی خرم اقبال کی ہدائت کر ڈی ایس پی جبین کوثر کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس کے بعد قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا گیا تو رپورٹ میں خنساء کی موت سر میں ضرب لگنے سے ثابت ہوئی جس پر پولیس نے شوہر سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔
ملزم تیمور فاروق کے خلاف پہلے ہی ڈرائیونگ میں غفلت لاپرواہی کا مقدمہ درج تھا اس میں 302 قتل کے دفعہ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
مقتولہ خنساء کے خاندانی ذرائع کے مطابق تیمور فاروق نشہ بھی کرتا تھا اور آئے روز بیوی پر تشدد کرنا معمول تھا جب وہ تین ماہ کی حاملہ تھی تب بھی اس پر تشدد کیا گیا جس پر وہ ناراض ہوکر اپنے میکے آگئی تھی بعد ازاں جرگہ کے فیصلے پر واپس شوہر کے پاس بھیجا اس وعدے پر کہ وہ کرائے کا مکان لیکر خنساء الگ رکھے گا۔
قتل والے روز رات کے وقت تیمور خنساء کو گھمانے پھرانے کے بہانے لیکر گیا راستے میں اس کو نوکیلے پتھر سے سر پر وار کرکے قتل کر دیا اور کار کھائی میں گرا کر سرمایہ رچایا کہ س کی بیوی کی موت کار حادثہ میں ہو گئی ہے جبکہ خود تینوں کو کہیں کوئی چوٹ نا تھا