| |

کشمیر اسمبلی نے سوروں کے تدارک کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی

شئر کریں

مظفرآباد(کی نیوز)

شہری علاقوں میں سوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تدارک کیلئے پاکستان کے زہر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے ایوان کی سات رکنی اعلیٰ سطحی خصوصی کمیٹی قائم کی ہے کمیٹی میں سابق وزیر اعظم ،قائد حزب اختلاف سمیت پانچ وزراء بھی شامل ہیں۔

قانون ساز اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جون کو قائد حزب اختلاف نے اسمبلی اجلاس میں ایک سوال میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ شہر میں سوروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس سے انسانوں کو خطرات لاحق ہیں

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائد حزب اختلاف کے توجہ دلانے پر وزیر وائلڈ لائف سردار جاویدایوب کے کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد ، وزرائے حکومت سردار میر اکبر، عبد الماجد خان ، فیصل راٹھور اور اکمل سرگالہ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادارہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) سے رابطہ کرکے متعلقہ حکام سے اس سلسلہ میں تجاویز لیکر اپنی رپورٹ ایک ماہ کے اندر وہاں میں پیش کرے گی

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *