سدھنوتی، سستی سبزی بیچنے والے دوکاندار پر وحشیانہ تشدد

شئر کریں

راولاکوٹ، خورشید بیگم( کی نیوز)

سستی سبزی فروخت کرنے پر دیگر سبزی فروشوں کے ہجوم نے غریب سبزی فروش کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا یہ واقع پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں پیش آیا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کے مطابق مشتعل ہجوم نے اویس رشید نامی سبزی فروش کو اس وقت بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ آواز لگا کر سستے داموں سبزی فروخت کر رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد ایک شخص پر بیچ بازار ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں سے تشدد کررہے ہیں اور سڑک پر گھسیٹتے رہے ہیں جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والا شخص چیخ ص پکار کررہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر مختلف مکاتب فکر نے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

مقامی زرائع کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے سبزی فروش کا تعلق علاقے کی اقلیتی برادری سے ہے اور تشدد کرنے والے افراد با اثر برادری سے تعلق رکھنے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی.
تھانہ پولیس پلندری کے مطابق مقدمے میں نامزد تمام ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی ہے۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *