مودی کا دورہ کشمیر ٹنل کا افتتاح LOC کی دوسری جانب احتجاج

مودی کا دورہ کشمیر ٹنل کا افتتاح LOC کی دوسری جانب احتجاج

شئر کریں

سرینگر، مظفرآباد( کی نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک

بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے سخت سیکیورٹی کے حصار میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دورہ کے دوران سونمرگ ٹنل کا افتتاح کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر کنٹرول لائن کی دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے خلاف احتجاج ہوا ہے۔

پیر کے روز نریندرا مودی نے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور گورنر کے ہمراہ 6.5 کلو میٹر طویل سونمرگ ٹنل کا افتتاح کیا اس ٹنل کی تعمیر پر 27 سو کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے ہیں اس ٹنل کی تعمیر سے سونمرگ اب سال بھر سرینگر سے قابل رسائی ہو گا اس سے قبل سو فیصد مسلم آبادی پر مشتمل اس علاقے کا سرینگر سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع رہتا تھا۔

پیر کے روز بھارتی وزیر اعظم سخت پہرے میں جب کشمیر پہنچے تو اس وقت اس علاقے میں بڑی تعداد میں فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی نفری تعینات کی گئی تھی کئی سڑکوں کو دو روز قبل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا علاقے کا فضائی معائینہ ڈرون کیمروں کے زریعہ کیا جاتا رہا علاقے میں آنے جانے والوں کو سخت چیکنگ کیجا رہی تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ اب گلمرگ کی طرح سونمرگ میں بھی سیاح برفباری دیکھنے آئیں گے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹنل کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا

بھارتی وزیر خارجہ اعظم نریندرا مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا دارالحکومت مظفرآباد، میرپور،بھمبھر، پونچھ ،وادی نیلم سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کئے گئےمظاہرہن کا کہنا تھا مودی کشمیریوں اور بھارت کے مسلمانوں کا قاتل ہے اس لئے اس کو کشمیر کا دورہ نہیں کرنا چاہئے۔

مظفرآباد کے آزادی چوک میں مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر گو مودی گو بیک کا نعرہ درج تھا مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کی مخالفت میں ٹائیر جلا کر نعرہ بازی بھی کی

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *