مسلح تحریک کیلئے وسائل مہیا کریں گے، انوار الحق

شئر کریں

مظفرآباد( کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ کشمیر میں جہادی کلچر کو واپس لانے کیلئے وسائل فراہم کریں گے اگر دو ہزار روپے من سستا آٹا فراہم کرنے سے یہ ریاست نہیں ڈوبی تو جہادی کلچرل واپس لانے کیلئے ریاست وسائل فراہم کرے گی۔

ھ

پاکستان کے زہر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک میں یوم حق خود رادیت کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے یہ کہتے کہتے ہماری زندگیاں گزر گئی لیکن جو ہماری حصہ کی ذمہ داریاں ہیں وہ پاکستان نے ادا نہیں کرنی پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں ہیں اگر ہم نے کنٹرول لائن کو روندنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے کشمیری نوجوانوں کو جہاد کرنا ہو گا۔

دنیا میں اخلاقی سیاسی سفارتی جدو جہد سے آزادی نہیں ملتی بلکہ جہاد سے ملتی ہے پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرارداد کے مطابق رائے شماری کے زریعہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موقف پر ڈٹ کر کھڑا رہنا ہے اور اب کھڑا ہونے کے ساتھ ڈٹ کر چلنا بھی ہے۔

اقوام متحدہ کے زریعہ آزادی کا خواب دیکھنا میرے جیسے سیاسی کارکن کیلئے مشکل ہے جب سے اقوام متحدہ کی تشکیل ہوئی ہے مسلم امہ کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہر سال پانچ فروری کا دن یوم حق خود رادیت ہے نام پر سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے یہ دن 5 جنوری 1949 میں اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں کشمیریوں کو جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے رائے شماری کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے سابق نمائندہ اور سینیئر کشمیر صحافی ذوالفقار علی نے چوہدری انوار الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیر اعظم بتائیں کہ وہ اپنی تین درجن اراکین پر مشتمل کابینہ اور 53 اراکین اسمبلی کے ہمراہ کب جہاد پر جا رہے ہیں۔


شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *