وادی نیلم، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل

وادی نیلم، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل

شئر کریں

وادی نیلم(کی نیوز)

گولی مار دو ویڈیو نا بناؤ یہ بات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقہ وادی نیلم میں ایک نوجوان دھائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے جس کو برہنہ کرکے اس پر تشدد کیا جا رہا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرہ نواجوان اور تشدد کرنے والے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

ایک فیس بک اکاؤنٹ سے دو ویڈیو کلپ جاری پوسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کا دورانیہ چار منٹ سولہ سیکنڈ جبکہ دوسرا 36 سیکنڈ کاہے ویڈیو میں لکڑی سے بنے کمرے میں چھ سات افراد کی طرف سے ایک نوجوان پر ہونے والے تشدد کو واضع دیکھا جا سکتا ہے۔

نوجوان اپنا نام علی بتا رہا ہے جو کہہ رہا ہے کہ مجھے گولی مار دو ویڈیو نا بناؤ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور اس کی کپڑے پھاڑ دیتے ہیں اور اس کو بار بار کپڑے اتارنے کا کہتے ہیں۔

نوجوان کو زمین پر لٹا کا اس کے کپڑے پھاڑ کر اس کو برہنہ کر دیا جاتا ہے دھندھلی (بلر) کی گئی ویڈیو میں برہنہ کیا گیا نوجوان واضع دکھائی دیتا ہے ویڈیو میں آنے والے آوازوں میں نوجوان کے ساتھ جنسی زیاتی کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔

ایس پی نیلم خواجہ صدیق نے (کی نیوز ) کو بتا کہ متعلقہ تھانہ شاردا اور لوات کو قانونی کاروائی کی ہدائت کر دی ہے پولیس قانون کے مطابق کاروائی کرے۔

یہ واقعہ دو ہفتہ قبل کا ہے پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھے گئی تحریر میں متاثرہ نوجوان کا نام علی اصغر ساکنہ گاؤں ریساں جبکہ تشدد کرنے والے سات افراد کے ناموں میں غلام مرتضیٰ ولد غلام محی الدین،غلام جیلانی ولد غلام محی الدین، بشارت نظیر ولد خواجہ نظیر، منیر احمد ولد غلام محی الدین، منان احمد ولد خواجہ حسن، ظہیر احمد ولد فیروز الدین، خواجہ ندیم ولد خواجہ حمید شامل ہیں۔

تھانہ شاردا کے ایس ایچ او ممتاز حسین نے (کی نیوز) کو بتایا کہ متاثرہ نوجوان کا گاؤں تھانہ شاردا کی حدود میں جبکہ تشدد کرنے والے افراد تھانہ لوات کی حدود سے تعلق رکھتے ہیں پولیس متاثرہ نوجوان سے رابطے کی کوشش کررہی ہے


شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *