کشمیر، اداروں پر تنقید دو صحافی،میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار۔

کشمیر، اداروں پر تنقید دو صحافی،میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار

شئر کریں

وادی نیلم (کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے دو صحافی ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری اور عسکری ادروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپگنڈہ کیا ہے۔

سپریٹنڈنٹ پولیس ضلع نیلم خواجہ محمد صدیق (کی نیوز) کو بتایا ہے کہ گرفتاریاں گورنمٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل کی درخواست پر درج کئے گئے مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے مقامی صحافیوں اور میڈیا ایکٹوسٹ حیات اعوان اور وسیم خواجہ کو اتوار کے روز گرفتار کیا ہے ضلع نیلم کے سٹی تھانہ اٹھمقام میں گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل کی طرف سے درخواست 3 دسمبر 2024 کو دی گئی تھی جس پر 10 دسمبر 2024 پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔
ایف آئی آر میں سائیبر کرائم ایکٹ، ٹیلئ گراف ایکٹ ،خوف اور دھمکی دینے جیسے دفعات درج ہیں۔

گرلز کالج کی پرنسپل کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے یوتھ انگیجمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کالج کی طالبات کو اسلحہ چلانے کی تربیت مکمل کرنے کے بعد آرمی کیمپ میں کالج کے عملہ کے ہمراہ فائرنگ کے ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا تھا اس کو بنیاد بنا کر حیات اعوان ، وصی خواجہ اور اظہر مغل نے سوشل میڈیا پر پراپگنڈہ شروع کر رکھا ہے لہذا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل ذبیدہ بشیر کا اس حوالے سے موقف جانے کیلئے(کی نیوز) ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بار بار کال کرنے کے باجود ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔

صحافی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاریوں پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر گرفتاریوں کی مزمت کی ہے۔

سابق چیف جسٹس سید منظور الحسن گیلانی نے لکھا ہے کہ عزت ، احترام اور پیار زبان بندی سے نہیں طرز عمل سے حاصل ہو سکتا ہے۔

نیلم پریس کلب کے صدر جاوید اسداللہ نے لکھا ہے گرلز ڈگری کالج آٹھمقام کی طالبات کو بغیر محرم کے سالخلہ فوجی کیمپ ٹریننگ قضیہ۔پرنسپل نے وضاحت دینے کے بجائے ایف آئی آر درج کرا کے دو صحافی گرفتار کرا دیئے۔


شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *