وادی نیلم،ایک اور حادثہ 11دنوں میں 11 افراد جاں بحق

شئر کریں

وادی نیلم، سیف الاسلام (کی نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں ایک سیاح خاندان کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے خاتون سمیت دو سیاح جاں بحق جبکہ ایک بچی ذخمی ہوگئی ہے حادثہ لوئر وادی نیلم کے مرکز کنڈلشاہی کے قریب صندوک گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں کار سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں گر گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ضلع نیلم کے انچارج محمد اختر ایوب نے (کی نیوز) کو بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے ملک علی نیئر اور ہاجرہ اسلم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جن کی ڈیڈ باڈی ریکور کر لی گئی ہیں حادثہ میں ایک بچی ذخمی ہے جس کو قریبی اسپتال ایم ڈی ایس جھمبر میں داخل کرا دیا گیا ہے

وادی نیلم میں گزشتہ 11 روز میں تین مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں 15 دسمبر کو مارگلہ کے مقام پر جیپ حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 جبکہ دو روز قبل نگدر کے مقام پر باراتیوں کی کار دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *