باراتیوں کی کار دریائے نیلم میں جا گری4 جاں بحق دولہا ذخمی

شئر کریں

وادی نیلم، امیر الدین مغل (کی نیوز)

وادی نیلم کے علاقہ نگدر کناری کے مقام پر باراتیوں کی کار دریائے نیلم میں جا گری کار میں سوار چاروں افراد جاں بحق دولہا ذخمی حادثہ سڑک پر کورا جمنے کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا۔
منگل کے روز صبح یہ بارات پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر مانسہرہ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے علاقہ چانگن جا رہی تھی۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم ہے انچارج اختر ایوب کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال اٹھمقام منتقل کر دی گئی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں صابر ولد محمد یوسف ڈرائیور بعمر 35 سال، افضال ولد نثار بعمر 22 سال، شیراز ولد حیدر زمان بعمر 30 سال، محمد اجمل ولد سلیمان بعمر 30 اقوام تنولی ساکنان مانسہرہ ہیں
زخمی دولہا نقاش ولد اورنگزیب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حادثہ کے بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے دریا سے ڈیڈ باڈی ، ذخمی اور کار کر باہر نکالا


شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *