عوامی حقوق کیلئے کشمیر سے احتجاج برطانیہ پہنچ گیا۔

شئر کریں

لندن، محمد رفیق مغل

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے مہنگی بجلی، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا احتجاج کشمیر سے نکل کر برطانیہ پہنچ گیا ہے جہاں لندن
میں بڑی تعداد میں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کشمیریوں نے احتجاج کیا احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے بینر کتبے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے پرچم اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین عوامی حقوق کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر نگرانی چلنے والی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مفت بجلی، آٹے پہ سبسڈی، اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ اور عوامی مقدمات ختم کرنے سمیت تمام مطالبات جائز ہیں جن کو حکومت نے پورا کرنا ہوگا


شئر کریں
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں