مظفرآباد، امتیاز اعوان
کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے خورشيد اسٹیڈیم میں مظفرآباد پریمیئر لیگ کے نام سے فٹبال کا بڑا میلہ سج گیا ہے افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے باعث مظفرآباد شہر کی فضاءرنگ ونور سے روشن ہوگئی شائقین فٹبال اور شہریوں نے بھرپور شرکت کر کے افتتاحی تقریب کی رونقیں دو بالا کر دیں ۔ ایم پی ایل کے افتتاحی میچ میں روائتی حریف شاہ کلب نے آزاد کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر لیگ کی پہلی فتح اپنے نام کی۔
مہمان خصوصی پوپو فٹبال کلب کے آنر حارث بن ہارون نے پاکستان انڈر 16 ٹیم کے دو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں ضراب خان اور حسنین خان کے ہمراہ شرکت نے ایونٹ کو یاد گار بنا دیا۔فلڈ لائٹ میں کھیلے گئے کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں مظفرآباد کی دو روائتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ ٹاکرہ ہوا ۔شاہ کلب نے آزاد کلب کوایک کے مقابلے میں دوگول سے کی برتری سے شکست دی ۔کھیل کے پہلے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں آزاد کلب کے محمد ابراہیم نے گول کرکے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن شاہ کلب کے وکی پاشا اوروجاہت خورشیدنے دو گول کرکے جلد ہی کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔
دونوں ٹیموں نے کھیل کے اختتام تک اپک دوسرے کی گول پوسٹوں پر تابڑ توڑ حملے کیئے آزاد کلب اور شاہ کلب کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقعے ضائع کیئے شائقین فٹبال دلچسپ اور سنسنی خیز لمحات سے خوب محظوظ ہوئے ۔ منتظمین کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ون کے مقابلوں میں مظفرآباد شہر کی آٹھ نامور ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گئیں لیگ کا پہلا اور دوسرا سیمی فائنل 9 اکتوبر جبکہ فائنل 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔