ترکش ڈاکٹروں کے وفد کا دورہ پاکستان و کشمیر

شئر کریں

مظفرآباد، کی نیوز

ترکی کی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام 6 ڈاکٹروں سمیت 13 رکنی ترکی وفد ان دنوں پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر ہے جو مختلف شہروں میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علاؤہ ان کو ادویات بھی فراہم کررہا ہے۔

وفد نے میرپور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا مظفرآباد کے نواح میں واقع خبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے خبیب کالج میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دوران یتیم بچوں، طلبہ، خواتین اور مردوں کا طبی معائنہ کیا اور ان کو ادویات بھی مہیا کیں۔

وفد نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 2005 کے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد پر حاضری دی اور دعا بھی کی۔

خبیب فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جرنل برگیڈیئر ر افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مجموعی طور پر چار ہزار سے زائد مریضوں کا معائینہ کرکے ادویات دی گئی ہیں مظفرآباد کے کیمپ میں چھ سو مریضوں کا مستفید ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے 2005 کے زلزلہ کے بعد تعمیر نو اور بحالی کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس کے علاؤہ ترکی تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں کام کررہا ہے اور یہ دورہ ترکی اور پاکستان کے رشتوں کو مزید مظبوط کرے گا۔

میڈیکل میں طبی معائینہ کیلئے آنے والی خواتین نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے بہت اچھی طرح ان کا معائینہ کیا اور ادویات بھی دیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

وفد نے مظفرآباد کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال سی ایم ایچ کا بھی دورہ کا وفد چھ روز کا دورہ مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس ترکی روانہ ہو گا


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *