وادی نیلم، ویڈیو صدام مغل کیل، بدیع الزمان جاگراں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ بلند پہاڑوں پر سال کی پہلی برفباری ہوئی ہے جو کہ موسم سرما کی آمد کا پیغام ہے۔
وادی نیلم کے سیاحتی علاقہ بابون، جاگراں، پتلیاں، رتی گلی، اڑنگ کیل، سرگن، شونٹھر، گریس کے بلند بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقے میں ہلکی سردی بھی ہے۔
بلند سیاحتی علاقوں میں گزشتہ رات مقیم سیاحوں کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ صبح جاتے تو برفباری ہو رہی تھی ۔