برطانیہ فضائی ٹریفک بحال9 گھنٹوں میں10لاکھ مسافر متاثر

شئر کریں

لندن، محمد رفیق مغل

برطانیہ میں فنی خرابی کے باعث فضائی ٹریفک نو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے
برطانوی وقت کے مطابق شام صبح نو بجے ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں فنی خرابی پیش آئی۔ اور برطانوی وقت کے مطابق شام چھ بجے مسافروں کوُکہا گیا کہ فنی خرابی کا تدارک کر لیا گیا ہے۔
ان نو گھنٹوں میں دس لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں اور 500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ جن میں 230 پروازیں برطانیہ آنے والی تھیں اور 270 پروازیں برطانیہ سے باہر جانے والی تھیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کی خرابی کے تدارک کے باوجود ہوائی اڈوں نے خبردار کیا ہے کہ خلل جاری رہے گا۔ فنی خرابی کے سبب طیاروں میں موجود مسافروں سے کہا گیا تھا کہ انھیں 12 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق متاثرہ فلائیٹس کا شیڈول اگلے ایک ہفتے تک پروازوں کو متاثر کرے گا۔برطانوی میڈیا نے اس مسئلے کو عالمی مسئلہ قرار دیا ہے۔ 2019 کے بعد سے ابتک ہوائی مسافروں کا یہ مصروف ترین دن تھا۔

آج 28 اگست جو یہاں سے برطانیہ میں اترنے والی ہروازیں تھیں اب کل صبح 7 بجے یا صبح 9 سے 10 بجے تک دکھائی نہیں دے رہیں۔


شئر کریں
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں