برطانیہ میں فضائی ٹریفک کا نظام بری طرح معطل

فنی خرابی, برطانیہ میں فضائی ٹریفک کا نظام بری طرح معطل۔

شئر کریں

لندن، محمد رفیق مغل

برطانیہ کے ائیر ٹریفک کنٹرل سسٹم کے کمپیوٹرز میں فنی خرابی کے سبب این اے ٹی ایس نے ملک بھر میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ برطانیہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازیں التواء کا شکار۔

برطانیہ کے نیشنل ائیر ٹریفک سسٹم نے ائیر ٹریفک کنٹرل سسٹم کے کمپوٹرز میں فنی خرابی کے سبب ملکُ بھر میں پروازوں پہ پابندی عائد کی ہے۔ این اے ٹی ایس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے انجینئرز کام کر رہے ہیں۔ سسٹم میں خرابی دور کرنے کا حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔
برطانیہ کی فضائی حدود پہ پابندی کے سبب برطانیہ نوفلائی زون بن گیا ہے۔ نیشنل اور انٹرنیشنل فلائیٹ التواء کا شکار ہیں۔ برطانیک بھر میں مسافر ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔

برطانیہ کا ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم خراب، این اے ٹی ایس نے برطانوی فضائی حدود میں حفاظتی طور پر پروازیں محدود کر دیں،
ایئرلائنز نے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹس آنے سے قبل ویب سائیٹ چیک کرنے کی ہدائت کی۔


شئر کریں

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے