کشمیر، خواتین کے انڈر گارمنٹس کی کھلے عام فروخت پر پابندی۔
مظفرآباد، محمد سیف الاسلام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں خواتین کے زیر جامہ کپڑوں انڈر گارمنٹس کی کھلے عام فروخت پر ضلع کی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
ضلع جہلم ویلی کے ڈپٹی کمشنر کی جناب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دوکانوں کے باہر اور تھڑوں پر خواتین کے زیر جامہ کپڑے فروخت کرنا اخلاقی اعتبار سے غلط ہے اس سے خواتین کو بعض اوقات دوکانداروں کے غلط رویئے سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس حوالے سے کئی شکایات بھی ملی ہیں۔
خواتین کے انڈر گارمنٹس کو کھلے عام دوکانوں کے باہر لٹکا کر اور تھڑوں پر رکھ کر فروخت کرنے کے خلاف باقاعدہ ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی ہو سیاسی و سماجی کارکن جویریہ حسن نے جو کہ مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع جہلم ویلی کی سیکرٹری جنرل بھی ہیں نے مکتوب لکھ کر خواتیں کے اندر گارمنٹس کے کھلے عام فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
جویریہ حسن کا کی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرعام خواتین کے انڈر گارمنٹس فروخت سے خواتین کو پریشانی اور شرمندگی کا سامنا ہوتا ہے میری طرف سے انتظامیہ کو لکھے گئے مکتوب کے بعد لگنے والی پابندی کو خواتین کے علاوہ مردوں نے بھی سراہا ہے اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے
جویریہ حسن کا کہنا تھا کہ خواتین کی اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے گھروں اور مارکیٹوں میں خواتین کو اس کاروبار میں آگے لانے کی ضرورت ہے تاکہ خواتیں بلا جھجک اپنی ضرورت کی اشیاء خواتین سے با آسانی خرید سکیں