مظفرآباد، امیر الدین مغل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہریوں مظفرآباد میرپور میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے شدید گرمی کے حوالے سے گوگل نے بھی خصوصی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
گوگل کے مطابق مظفرآباد میں جمعرات کے روز درجہ حرارت 41 جبکہ میرپور میں 44 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مظفرآباد میں شدید گرمی کی لہر جمعہ کے روز تک جاری رہے گی اور میرپور میں گرمی کی شدید لہر ہفتہ کے روز تک برقرار رہے گی۔
ستمبر ہے مہینے میں اچانک اور غیر معمولی شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
تاہم موسم کا حال بتانے والوں کی پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں بعض مقامات پر 15 ستمبر سے بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے
مظفرآباد میں ستمبر کے مہینے میں پہلی بار اتنی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔