جرگے کا نوجوان پر تشدد تھوک چٹوایا گیا۔

جرگے کا نوجوان پر تشدد تھوک چٹوایا گیا

شئر کریں

مظفرآباد، محمد سیف السلام

جرگے کی طرف سے ایک نوجوان پر تشدد اور اس کو تھوک چٹوانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے پسماندہ علاقہ پنجکوٹ سے پولیس نے چار افراد کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان کو جرگے میں موجود افراد تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں نوجوان پر ڈنڈوں کاروں مکون اور تھپڑوں سے تشدد کیا جارہا ہے اور ساتھ ساتھ گالم گلوچ بھی کی جارہی ہے جبکہ نوجوان کو تھوک کر چٹوایا بھی جا رہا ہے ۔
ویڈیو وائرل ہونے ہے بعد پولیس نے ایک خاتون سمیت ایک درجن کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں لڑکے کا والد اور مقامی لوکل کونسل کا رکن بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

جرگے کی طرف سے ایک نوجوان پر تشدد اور اس کو تھوک چٹوانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے پسماندہ علاقہ پنجکوٹ سے پولیس نے چار افراد کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل نوجوان پر ایک شادی شدہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے جو اس واقع کے بعد کراچی چلا گیا تھا مقامی جرگے کے کہنے پر اس نوجوان کے والد نے اس کو واپس بلایا اور جرگے کے سامنے پیش کیا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دیہی علاقوں میں جرگہ داری نظام کسی نا کسی شکل میں موجود ہے اور مقامی مسائل اور تنازعات ان جرگوں کے زریعہ حل کرنے کیلئے اس جرگہ نظام کو مقامی لوگ بہتر سمجھتے ہیں کیوں کہ پولیس اور عدالتی نظام میں پیچیدگیاں اور طویل عرصہ اور سرمایہ درکار ہوتا ہے اور اکثر اوقات تھانے کچہری کے بعد تنازعات جرگوں میں حل ہوتے ہیں لیکن جرگہ میں اس طرح تشدد کے واقعات کم ہی پیش آتے ہیں


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *